ایبٹ آبادمیں جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا

ایبٹ آباد (اے پی پی) محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت کے باعث حاجیہ گلی کے گائوں مجہوہاں میں جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا، متعدد جانوروں کو ہلاک کر دیا، عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس سے قبل بھی گذشتہ سال اسی گائوں میں ایک چیتے نے ایک گھر پر حملہ کر کے معصوم بچہ کو نوچنے کی کوشش کی جس کے باعث وہ اہلیان علاقہ کے ہتھے چڑھ گیا۔ آبادی نے سیلف ڈیفنس میں چیتے کو فائرنگ کر کے مار دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن