15 اپریل تک بلدیاتی امیداروں کے نا م فائنل، نتائج مخالفین کو حیران کر دینگے: اعجاز چودھری

Mar 04, 2020

لاہور(ندیم بسرا) تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ 15اپر یل تک بلدیاتی امیدوارں کے ناموں کو فائنل کر لیا جائیگا ‘لاہور کو 3اضلاع میں تقسیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فوری کام کر نا ہوگا ‘میٹرو اورنج ٹرین کیلئے سالانہ چارارب روپے کی سبسڈی پنجاب کا معاشی قتل ہوگا ‘مسلم لیگ اب (ن) نہیں (ش) ہو رہی ہے۔ نوازشر یف کی سیاست اپنی موت مر چکی ہے‘ اپوزیشن صرف سیاسی دکانداری چمکا رہی ہے انکے پاس کوئی معاشی ایجنڈا ہے تو پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لاتے؟۔ 22کروڑ پاکستان کے پاس صرف عمران خان ہی چوائس ہے اور انشاء وزیراعظم عمران خان ہی ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت کے دورہ کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسرا، میڈیا ایڈوائزر ملک اشتیاق بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہمارا آجکل سب سے زیادہ فوکس بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر مرکوز ہے جس کیلئے ہم نے ابتدائی مرحلے میں کام کا آغاز بھی کر دیا ہے اور آئندہ ماہ میں سنٹرل پنجاب کی تمام تحصیلوں‘ ٹائونز اور کار پوریشنز کے لیے بلدیاتی امیداروں کے ناموں کو فائنل کر لیں گے تاکہ وہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیں اور مجھے یقین ہے کہ سنٹرل پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سیاسی مخالفین کو حیران وپر یشان کر دیں گے۔ فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہی آئیگا کیونکہ بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی ٹکٹ مکمل طور پر میرٹ پر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی آبادی سواکروڑ سے زائد ہو گئی ہے اس لیے یہاں پر عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ لاہور کے تین اضلاع بنائے جائیں اور ہر ضلع میں کم ازکم چالیس کے قریب تھانے بھی ہونے چاہیے جس سے جرائم کو مکمل طور پر ختم کر نے میں بھر پور مدد ملے گی۔ موجودہ حالات میں لاہوریوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں اور آنیوالوں سالوں میں لاہور کا سب سے بڑا مسئلہ بھی پانی ہی ہوگا۔ اس لیے ہمیں بغیر کسی انتظار کئے اس معاملے پر کام شروع کر نا ہوگا اور بلدیاتی انتخابات سے پہلے لاہور کے تین اضلاع بن جائے تو یہ بہت بہتر ہو جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نوازشر یف علاج کے بہانے ملک سے فرار ہو چکے ہیں اور شہبازشریف بھی ان کے ساتھ ہی پاکستان سے غائب ہوئے ہیں بچے انکے پہلے ہی باہر ہیں اور مر یم نواز باہر جانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان حالات میں (ن) لیگ کا ورکر بھی ان سے سخت مایوس ہو چکا ہے اس لیے ضروری ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ اب (ن) لیگ کے ورکرز اور پار ٹی عہدیداروں سمیت سب سے رابطے کر یںا ور انکو تحریک انصاف کا حصہ بنائیں ور کرز اور عوام یہ سمجھ چکے ہیں کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مکمل نیک نیتی سے کام کر رہا ہے اسی وجہ سے پاکستان معاشی میدان میں بھی کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے۔ پٹر ولیم مصنوعات کے بعد عوام کو دیگر شعبوں میں بھی بھر پور ریلیف دیا جائیگا، ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی زراعت سے وابستہ ہے زراعت کی ترقی سے انڈسٹری پروان چڑھے گی اور انڈسٹری ترقی کرنے سے ملک کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا ۔ تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے اپوزیشن کے کسی مارچ دھر نے سے کوئی خطر ہ نہیں عوام حکومت کے ساتھ عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے اور ایک بار پھر عوام فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہی دیں گے۔

مزیدخبریں