لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں لاہور کے عوام اپنا کچرا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر پھنکنا شروع کردیں گے۔بزدار پہلے لاہور کی صفائی کا انتظام سنبھالنے والی ترک کمپنیوں کی تین ارب کی ادائیگیاں کریں۔بزدار صاحب آپ نے شہبازشریف کی مخالفت میں ترک کمپنیوں کی ادائیگیاں نہیں کی۔پنجاب حکومت نے ترک کمپنیوں کی ادائیگیاں اور معاہدے میں توسیع نہیں کی۔آئندہ چند روز میں لاہور کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی۔سینٹری ورکرز ہر دوسرے دن سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔