تربیلاسوئچ یارڈ میں 220 کیوی مردان لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

تربیلا (محمد شہباز سے) تربیلاسوئچ یارڈ میں گزشتہ پونے دس بجے کے قریب 220 کیوی مردان لائن میں زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔مردان کو بجلی کی ترسیل معطل کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جنرل مینیجر پاور جمیل اختر، چیف انجینئر پاور احسان اللہ اور دیگر اعلیٰ افسران سوئچ یارڈ پہنچ گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق تربیلا سوئچ یارڈ میں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھنے سے لائٹنگ ارشٹر زور دار دھماکے سے بلاسٹ ہوگیا۔فائربرگیڈکی بر وقت کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔سردست نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔واپڈا کے انجینئرز اور معاون عملے مذکورہ لائن کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔نوا? وقت نے اس ضمن جنرل مینیجر پاور سے ٹیلیفونک رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔

ای پیپر دی نیشن