راولپنڈی ( نیوزڈیسک ) دربارعالیہ محمدیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیرمحمدنقیب الرحمن اورصاحبزادہ پیرحسان حسیب الرحمن اپنے وفد کے ہمراہ ان دنوں ازبکستان کی حکومت کی دعوت پرازبکستان کے دوہفتے کے دورے پرہیں اس دورے کے دوران ان دونوں مذہبی اورروحانی پیشوائوں نے ازبکستان کے وفاقی وزیربرائے مذہبی امورشاہ عظیم سے ملاقات کی اس ملاقات کے دوران پاکستان اورازبکستان کے مابین برادرانہ تعلقات کے علاوہ مذہبی ہم آہنگی اوردیگرامورپرتفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔