کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ اولیاء کرام سے عقیدت ومحبت کا تقاضہ ہے امن محبت اور اخوت ویکجہتی کو فروغ دیا جائے ،خواجہ غریب نواز نے ذات پات کے ظالمانہ نظام اور نسلی تفاخر میں گرفتار لوگوں کو محبت وامن سلامتی کے ساتھ راہ حق کا راستہ بتایا ،آپ نے توحید ورسالت کا پرچار کرکے برصغیر پاک وہند میں تبلیغ دین اور حسن اخلاق کے ذریعے گمراہی مبتلا انسانیت کو راہ مستقیم پر گامزن کیا ،خواجہ غریب نواز نے 99لاکھ غیرمسلموں مشرف با اسلام کیا ،ذات پات رنگ ونسل کے تعصب کو ختم اور کلمہ طیبہ کو بلند کرکے شرک کا خاتمہ کیا ،اولیاء کرام کی تعلیمات ہمیں امن وسلامتی محبت وبھائی چارگی کو فروغ دینے کا درس دیتی ہیں ،اولیاء اللہ کے چاہنے والے امن پسند ہیں جو دنیا کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں ،بھارت مذہبی تنگ نظری تعصب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے سیکولر کا دعویدار دہشتگرد ملک بن گیا، نوجوان بچیوں کے ساتھ ظلم وزیادتی تمام حدودیں پار ہوچکی ہیں ،مسلمانوں پربھارتی مظالم کی داستان سے انسانیت شرماگئی ہے ،بھارتی انتہا پسند ہندو کھلے دہشتگرد ہیں اقوام متحدہ اور او آئی سی جنونی ہندئوں کے خلاف اقدامات کریں مسلمانوں کی جان ومال کو تحفظ فراہم کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری المعروف خواجہ غریب نواز کی عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ ،محمد مبین قادری ،محمد طیب قادری ،محمد سلیم قادری وعلماء کرام بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حج فارم سے ختم نبوت کا خانہ ختم کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور حج فارم میں فوری طور پر ختم نبوت کا خانہ شامل کیا جائے۔
خواجہ غریب نوازؒ نے 99لاکھ غیرمسلموں مشرف با اسلام کیا:ثروت اعجازقادری
Mar 04, 2020