اسلام آباد(اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 45 ارب9 کروڑ4 9 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 54ارب 96کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کاریک کوریڈورکے لئے 2ارب 40کروڑ، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ملانے والی میٹرو بس سروس کے لئے 3 ارب 12 کروڑ،برہان ۔ہکلہ سیکشن کی تعمیر کے لئے 14 ارب 50 کروڑ،ڈئزائن ،فزیبیلٹی سٹڈی کے لئے 50 کروڑ،لاہور ملتان موٹروے کے لئے 4 ارب 50 کروڑ،این 70 کے لئے 83 کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںموسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 6ارب 4 کروڑ80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران7 ارب 57 کروڑ 92 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے لئے 6 ارب،گرین پاکستان واش سٹریٹیجک پلاننگ کے قیام کیلئے 80 لاکھ روپے، جیومیٹک سنٹر کے قیام کے لئے 25 لاکھ وپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک22 ارب 73 کروڑ88 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کی فروغ کیلئے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 29 ارب 19 کروڑ 68 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے لئے 14 کروڑ45 لاکھ ،یونیورسٹی آف ہری پور میں ترقیاتی کاموں کے لئے 10 کروڑ، بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کوئٹہ کے لئے12 کروڑ، یونیورسٹی آف ٹنڈوجام کے لئے 34کروڑ40 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر ئے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی‘ ہائرایجوکیشن ڈویژنز کیلئے ایک کھرب 73 ارب کے فنڈز جاری
Mar 04, 2020