وزیراعلی سندھ کے مشیران اور معاون خصوصی کی تقرری کا معاملہ

Mar 04, 2020

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ کے مشیران اور معاون خصوصی کی تقرری کا معاملہ، عدالت نے فریقین کو 20 مارچ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں شہری کی وزیراعلی سندھ کے مشیران اور معاون خصوصی کی تقرریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی دوران سماعت بار بار حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا قانون کے مطابق وزرا کے ایڈوائزر محکمے چلا سکتے؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ رولز آفس بزنس میں اسپیشل اسسٹنٹ اور معاونین اور انکے کام کا طریقہ کار موجود ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ بار بار حکم کے باوجود آپ عدالت کی معاونت نہیں کررہے،50 معاونین اور اسپیشل اسسٹنٹ اور ایڈوائزرز کو نوٹس کرنے سے پہلے آپ عدالت کی معاونت کریں، عدالت نے فریقین کو 20 مارچ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے تحریری جواب جمع کرادوں گا۔

مزیدخبریں