کرونا وائرس:سندھ حکومت نے پبلک لائبریریز بھی بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (این این آئی)کرونا وائرس سے بچا کے پیش نظر حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں کے بعد پبلک لائبریریزبھی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ سیاحت و ثقافت سندھ نے کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد پبلک لائبریریزبھی تیرہ مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ یکم مارچ کو صوبے میں کرونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے کے بعد سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے تیرہ مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن