اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے مصری حکومت سے غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی ہے۔ مصر نے حماس کی درخواست قبول کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں اپنے طبی ماہرین اور ضروری ادویات فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق مصر نے حماس کی قیادت سے کہا کہ وہ کرونا وائرس کی وجہ سے اپنے ارکان کو ایران کے سفر سے روکے۔ دوسری طرف حماس نے مصر سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر چڑھائی سے روکنے کے لیے تل ابیب پر دباﺅ ڈالے۔خیال رہے کہ فلسطینی نیشنل اتھارٹی کی طرف سے چند روز قبل کہا گیا تھا کہ فلسطین میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم جنوبی کوریا کے ایک وفد کے فلسطینی اراضی کے دورے کے بعد کہا جا رہا تھا کہ اس وفد میں شامل نو افراد کرونا وائرس کا شکار تھے۔
حماس کی درخواست پرمصرکی کرونا سے نمٹنے میں مدد کی یقین دہانی
Mar 04, 2020 | 09:47