شہباز تتلا کیس: گرفتار ملزم اسد نے مفخر عدیل کے ساتھ مل کر قتل کا اعتراف کر لیا، ذرائع کا دعویٰ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہباز تتلا کیس میں گرفتار ملزم اسد بھٹی نے ایس ایس پی مفخر عدیل کیساتھ مل کر شہباز کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم اسد بھٹی نے پہلے پولیس کو صرف شہباز تتلہ کی لاش تلف کرنے میں مدد کرنے کا بیان دیا تھا۔ دوسری جانب چھبیس روز گزرنے کے باوجود پولیس ایس ایس پی مفخر عدیل کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ پولیس کے پاس اس وقت ملزم اسد بھٹی اور عرفان موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم عرفان ایس ایس پی مفخر عدیل کو تیزاب لا کر دیتا تھا۔ پولیس نے زیر حراست ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری ڈالنے اور ان کا چالان عدالت میں پیش کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...