لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی‘ عدالت نے حکومت کو سرجیکل ماسک کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت کی درخواست گزار نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے کرونا وائرس پر سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے‘ عدالت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ماسک کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دے۔ وکیل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ سرجیکل ماسک کی چین بھیجنے پر پابندی عائد کر دی ہے‘ 70 ہزار ماسک روزانہ کی بناد پر تیار کر کے مارکیٹ میں فراہم کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ اور راولپنڈی میں ماسک بلیک فروخت کرنے والوں کو پکڑا‘ ماسک کی قیمت مقرر کرنا ڈریپ کا اختیار نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں تمام ہسپتالوں میں سرجری ماسک غائب ہیں۔