نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے متنازع شہریت قانون کو انتہائی گندا قانون قرار دیتے ہوئے بی جے پی حکومت سے اس کالے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں ملا کر تقریباً چار کروڑ غیر مسلم رہتے ہیں، اگر ان میں سے آدھے بھی بھارت آگئے تو انہیں کہاں اور کیسے آباد کیا جائے گا۔ کیجریوال کا اگلا سوال یہ تھا کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آنے والے غیر مسلموں کو دستاویزات کون بنا کر دے گا۔ اروند کیجریوال نے مزید کہا کہ بھارت میں 70 فیصد لوگوں کے پاس دستاویزات موجود ہی نہیں تو کیا 70 فیصد بھارتیوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
مودی سرکار کالے شہریت قانون کو واپس لے: کیجریوال
Mar 04, 2020