حکومتی خط کی کوئی اہمیت نہیں‘ نواز شریف معاملہ پر قانونی تنازعہ میں 8 ماہ سے ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے: قانونی ماہرین

لندن/ لاہور (آئی این پی) معروف عالمی ماہرین قانون نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی حکومت کو نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے لکھے گئے خط کی برطانیہ میں کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ نواز شریف کا معاملہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کے تبادلے کے معاہدے کے زمرے میں نہیں آتا۔ جب بھی خط لکھا جاتا ہے تو دوسرے ملک پر کوئی پابندی نہیں ہوتی کہ آپ ان سے جو درخواست یا مطالبہ کریں وہ اس کو پورا کریں۔ اگر حکومت پاکستان بیرون ملک نوازشریف کے معاملے پر قانونی تنازعہ میں گئی تو اس پر 8ماہ سے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ یہ حکومتوں کی بجائے عدالتی عمل ہو جائے گا اور اس میں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے پڑیں گے۔ لندن کی عدالتیں آسانی سے کسی کی حوالگی کا حکم نہیں دے سکتیں۔ ماتحت عدالتوں سے حکومت پاکستان کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد بھی اسے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن