سری نگر (نیٹ نیوز) بھارتی تفتیشی ادارے نے مقبوضہ کشمیر سے پلوامہ حملے میں سہولت کاری کے الزام میں باپ اور 26 سالہ بیٹی کو حراست میں لے لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سہولت کار ظاہر کرکے من پسند بیان لینے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا ہے۔ گرفتار ہونے والے شخص کا نام پیر طارق احمد بتایا گیا ہے جبکہ ان کی 26 سالہ بیٹی انشا طارق کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں پر خودکش حملہ آور کو اپنے گھر میں پناہ دینے اور حملے میں قابل اعترافی ویڈیو پیغام ریکارڈ کروانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پلوامہ حملہ: سہولت کاری کا الزام لگا کر کشمیری باپ بیٹی گرفتار
Mar 04, 2020