پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

Mar 04, 2020

اسلام آباد /سٹاف رپورٹر/پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل طارق علی نے 1986 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔رئیر ایڈمرل طارق پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔اپنے امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران آپ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔انہوں نے اہم کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں میں ڈائریکٹر انوینٹری کنٹرول پوائنٹ ، کمانڈر ڈپو ، سینئر اسٹاف آفیسر ٹو کمانڈر کراچی ، اسٹاف آفیسر انٹیگریٹڈ لاجسٹک سپورٹ F-22Pفریگیٹس ، ڈائریکٹر سرفس اسٹورز اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر نیول اسٹورز شامل ہیں۔ایڈمرل اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میںڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (سپلائی) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ایڈمرل کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازہ گیا ہے۔

مزیدخبریں