لاہور: پاکستان سپر لیگ کاسترہواں میچ آج لاہورقلندرزاوراسلام آبادیونائیٹڈکے درمیان کھیلاجائیگا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں آج لاہورقلندرزاوراسلام آبادیونائیٹڈ میں شام 7 بجے جوڑ پڑے گا۔ لاہور قلندرز سہیل اختر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے۔ لاہور قلندر کا آج پانچواں میچ ہے جس میں سے اس نےایک میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسلام آباد کا ساتواں میچ ہے جس میں تین میں فتح حاصل کی ۔
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ فائیو کے16 ویں میچ میں لاہور قلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
یاد رہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔ پی ایس ایل ایونٹ میں کل 34 میچز32 روزمیں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ، 8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل 22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
لاہور قلندرآج اسلام آباد یونائیٹڈ سےٹکرائیں گے
Mar 04, 2020 | 11:20