11 رجب بمطابق 6 مارچ کو چاند کعبہ کے عین اوپر ہوگا

جدہ کی فلکیاتی سوسائٹی نے کہا ہے کہ 11 رجب بمطابق 6 مارچ کو چاند کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ یہ خوبصورت نظارہ آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔ فلکیاتی سوسائٹی نے کہا ہے کہ رواں برس چاند کا کعبہ کے عین اوپر آنے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا جسے عام آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔ مقامی اخبار 24 نے جدہ کی فلکیاتی سوسائٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ چاند 9 بج کر 55 منٹ پر کعبہ کے عین اوپر آئے گا جسے دیکھ کر دور سے کعبہ کی سمت کا تعین بھی کرنا آسان ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن