اسٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی مندی، انڈیکس ابتدا سے ہی منفی زون میں

Mar 04, 2020 | 11:42

ویب ڈیسک
اسٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی مندی، انڈیکس ابتدا سے ہی منفی زون میں
اسٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی مندی، انڈیکس ابتدا سے ہی منفی زون میں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان ہے اور انڈیکس ابتدا سے ہی منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔تاہم جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز کا 39 ہزار 199 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدا میں انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور 19 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 218 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ مثبت رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 173 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 39 ہزار 26 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 10,407,760 شیئرز کی لین دین ہوئی ۔جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 343,095,221 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 96 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو انڈیکس کا اختتام ایک ہزار 687 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔

گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور 5 روز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کم ہوئے۔ پہلے روز پیر کو کاروبار کے اختتام پر 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور منگل کو 285 پوائنٹس کم ہوئے۔ بدھ کو بھی مارکیٹ منفی زون میں رہی اور جمعرات کو بھی 251 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مزیدخبریں