بوٹسوانا میں 70 ہاتھیوں کے شکار کے لائسینس نیلام کردیئے گئے

 افریقی ملک بوٹسوانا میں 5سال سے عائد شکار کی پابندی ختم کر کے گزشتہ روز 70 ہاتھیوں کے شکار لائسینس نیلام کردیئے گئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجموعی طور پر ، افریقہ میں ہاتھیوں کی آبادی کم ہورہی ہے تاہم زمبابوے اور بوٹسوانا جیسے ممالک کو زیادہ آبادی کا سامنا ہے۔ بوٹسوان حکام کے مطابق ہاتھیوں کی طرف سے بہت سارے لوگوں کو ہلاک ، معاش کو تباہ کرنے کے علاوہ فصلوں اور انفراسٹرکچر کی تباہی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، لہزا ہاتھیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنے کے لیے گزشتہ روز صدر موک ویتسی مسیسی کی طرف سے ہاتھیوں کے شکار ہر عائد پانچ سالہ پابندی ختم کرنے کے بعد بوٹسوانا میں رجسٹرڈ شکار کمپنیوں کو 70ہاتھی شکار کرنے کے لائسینس جاری کر دیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن