میٹھے مشروبات کاروزانہ استعمال جان لیوا بیماریوں کو جنم دینے میں مددگار:ماہرینِ صحت

Mar 04, 2020 | 14:44

ویب ڈیسک

میٹھے مشروبات کا استعمال انسان کو سکون بخشنے میں تو مددگار ثابت ہوتے ہیں لیکن یہ مشروبات ہماری صحت پر کس طرح اثرانداز ہوتے ہیں، یہ جاننے کے بعد آپ بھی ان مشروبات کا استعمال کرنے سے گریز کریں گے۔ماہرینِ صحت کے مطابق ایسے افراد جو روزانہ کوئی نہ کوئی ایک میٹھا مشروب ضرور پیتے ہیں ان میں مضر کولیسٹرول (ایل ڈی ایل کولیسٹرول) کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کہ بعد میں امراضِ قلب کا باعث بن سکتا ہے۔بڑھا ہوا کولیسٹرول متعدد جان لیوا بیماریوں کو جنم دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے  اور اس سے امراضِ قلب و فالج کے امکانات واضح بڑھ جاتے ہیں جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ اموات کی وجہ بھی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ درمیانی عمر کے لوگ یا 30 سال سے زائد عمر کے لوگ اگر روزانہ کی بنیاد پر میٹھے مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں تو ان میں مضر کولیسٹرول کی مقدار (ایل ڈی ایل کولیسٹرول) بڑھنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ انسان کو روز مرہ کی خوراک میں میانہ روی رکھنا ضروری ہے اور ساتھ ہی انہیں ورزش بھی کرنی چاہیے۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ امراضِ قلب سے بچنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ سال میں ایک مرتبہ کولیسٹرول کی مقدار کا ٹیسٹ لازمی کرائیں۔
 

مزیدخبریں