ایردوآن اپنی ناراضی کے اظہار کے لیے پناہ گزینوں کو استعمال نہ کریں ، جرمنی

جرمنی کی چانسلر انجیلامیرکل نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ناراضی کے اظہار کے لیے پناہ گزینوں کو استعمال نہ کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میرکل کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو سمجھتی ہیں کہ ترکی کے صدر پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں یورپ سے زیادہ بڑی مدد کی توقعات رکھتے ہیں تاہم ایردوآن کا اس مسئلے کے ساتھ معاملہ قابل قبول نہیں۔ جرمن چانسلر کے مطابق یہ درست ہے کہ ترکی کو ادلب کے حوالے سے ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے مگر یورپی یونین کے ساتھ بات چیت میں اس طرح ناراضی کا اظہار اور پناہ گزینوں کے معاملے کا استحصال کسی طور قبول نہیں کیا جا سکتا ، یہ آگے بڑھنے کا طریقہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور ترکی کے درمیان پناہ گزینوں سے متعلق معاہدے کے حوالے سے فریقین کے بیچ بات چیت دوبارہ شروع ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی مدد کے لیے جرمنی کے دروازے کھلے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن