انگلش کلب لنکا شائر کا رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی بلاسٹ 2020ءکیلئے آسٹریلوی آل راﺅنڈر گلین میکسویل سے دوبارہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ 31 سالہ میکسویل نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے گزشتہ میں شاندار کارکردگی کا م ظاہرہ کیا تھا اور اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ میکسویل ابتدائی آٹھ میچوں کےلئے لنکا شائر کو دستیاب ہونگے۔ میکسویل کو تینوں فارمیٹس کے 178 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ میکسویل نے اپنے بیان میں کہا کہ لنکا شائر لائٹنگ سے دوبارہ معاہدہ کرنے پر بے حد خوش ہوں اور اب ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے پر جوش ہو رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
ٹی ٹونٹی بلاسٹ 2020، آسٹریلوی آل راﺅنڈر گلین میکسویل دوبارہ لنکا شائر کی نمائندگی کرینگے
Mar 04, 2020 | 17:25