حکومت بلوچستان کےعوام کی ترقی و خوشحالی کیلئےسنجیدگی کیساتھ اقدامات کررہی ہے۔غلام سرور

Mar 04, 2020 | 20:27

ویب ڈیسک

شہری ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کررہی ہے۔

وہ کوئٹہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے تعمیر ہونے والے انٹرنیشنل ٹرمینل کے افتتاح اور بوئنگ 777 جہازوں کے فضائی آپریشن کیلئے رن وے کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں منصوبے صوبے کے عوام کیلئے بہت اہم ثابت ہوں گے۔بعد ازاں دونوں رہنمائوں نے ہوائی اڈے کی عمارت میں چیڑھ کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

مزیدخبریں