پی ایس ایل: اسلام آباد یونائٹیڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیدیا

Mar 04, 2020 | 21:05

چودھری اشرف

لاہور(چودھری اشرف) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سترویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ ٹیم نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے رنز کا ہدف دیدیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز ٹیم کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد کی جانب سے کیونک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے ہی جاحانہ انداز اپنایا اور 11.1 اوورز میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر دی۔ اس موقع پر لیونک رونکی 31 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر سمیت پٹیل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کا ساتھ دینے والے کولن منرو نے اپنی نصف سنچری سکور مکمل کی۔ منرو نے اپنے پچاس رنز 32 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مکمل کیے۔ نئے کھلاڑی شاداب خان ان کا ساتھ دینے کے لیے آئے تھے لیکن وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور سات رنز بنانے کے بعد محمد فیضان کا شکار ہو گئے۔ ان کا کیچ بھی سمیت پٹیل نے لیا۔ 159 کے ٹوٹل پر اسلام آباد کی تیسری وکٹ انگرام کی گری جو 29 رنز بنانے کے بعد سلمان ارشاد کی گیند پر وکٹ کیپر بین ڈنک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ اسلام آباد ٹیم نے مقررہ بیس اوورز کے کوٹہ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سکور کیے۔ کولن منرو 87 اور محمد آصف 20 کے سکور کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے باولنگ میں محمد حفیظ، محمد فیضان اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں