لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے لاہور شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے دعوے عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہیں۔گلی، محلے،سڑکیں اور شاہرائیں سمیت سرکاری ہسپتالوں میں حکومت کے ایکشن لینے کے باوجود کوڑے اور گندگی کے ڈھیر جوں کے توں موجود ہیں۔ شہر بھر کے علاقوں میں گندگی کے ڈھیر پڑے حکمرانوں اور انتظامیہ کے دعو ؤں کی نفی کررہے ہیں۔ ہر علاقے میں گندگی اور غلاظت سے بھرے کچرا دانوں کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے اور دوسر ی طرف شہری ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں۔
زیرو ویسٹ کے دعویدارعوام کوبے وقوف بنارہے ہیں:اشرف بھٹی
Mar 04, 2021