کالا خطائی روڈ پر احتجاج کرنیوالے 90زمینداروں کیخلاف مقدمہ درج

فیروز والا (نامہ نگار ) فیروز والاپولیس نے کالا خطائی روڈ پر سڑک پر ٹرالیاں کھڑی کر کے احتجاج کرنے اور محکمہ مال کے افسران کیساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 90 زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ریونیو کے افسروں نے گزشتہ روز کالا خطائی روڈ کے علاقہ بابکوا ل ریسٹ ہائوس میں کھلی کچہری لگائی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارروائی ایوارڈ کا اعلان کیا ۔زمینداروں پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے محکمہ مال کے اہلکار محمد شفیق اور دیگر اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی اورسرکاری ریکارڈ چھین لیا ۔جبکہ جھگڑے کے ریونیو اہلکار محمد شفیق کا سر پر چوٹ آئی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...