اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے چیئرمین عامر خان نے کہا کہ ایس ا ی سی پی ریگولیٹری پالیسیوں میں مقصدیت اور تسلسل کے ذریعہ پاکستان میں ایک جدید، معاون اور شفاف کاروباری ماحول کی فراہمی کیلئے کوشش کر رہا ہے۔ وہ سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ ریسرچ چیلنج 2020-21 کی اختتامی تقریب سے آن لائن خطاب کررہے تھے۔ سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ ریسرچ چیلنج ایک بین الاقوامی مقابلہ ہے جو کہ ہر سال یونیورسٹی کے طلباء کو مالیاتی تجزیہ، پیشہ ورانہ رہنمائی اور تربیت فراہم کرنے کے لئے منعقد کیا جاتا ہے اس مقابلہ میں طلباء کی مالیاتی تجزیات اوررپورٹ مرتب کرنے کی مہارت کو جانچا جاتا ہے۔ موقع پر چیئرمین ایس ای سی پی نے پاکستان کی فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ سی ایف اے کے اس مقابلہ میں ملائیشیا اور سنگاپور سے ٹیمیں شامل تھیں۔۔ انہوں نے ان علمی مقابلوں کے انعقاد سے طلبا کو مسابقت کے لیے تیار کرنے کی کاوشوں پر سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کو سراہا ۔