کراچی (نیوز رپورٹر ) داعی اسلام و بانی کانفرنس مولانا عبدالوکیل صدیقی ؒکی عظیم دینی دانش گاہ جامعہ محمدیہ اہلحدیث خانپور کے زیر اہتمام 45 ویں سالانہ سہہ روزہ سیرت النبی ﷺکانفرنس بڑے تزک و احتشام سے ۱۲، ۱۳ اور ۱۴ مارچ ۲۰۲۱ء جامعہ محمدیہ اہلحدیث خانپور میں منعقد ہورہی ہے۔جس میں ملک بھر کے قائدین ممتاز علماء کرام، خطبائ، محدثین، مفکرین، دانشور، فضلائ، شعراء اور قراء حضرات ملک بھر سے تشریف لارہے ہیںکانفرنس کا آغاز مورخہ ۱۲ مارچ کوملک کے ممتازومحقق الشیخ پروفیسرعبداللہ ناصر رحمانی خطبہ جمعۃ المبارک سے کریںگے۔