لاہور (نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن نے بنک کے باہر نوسر بازی کرکے شہریوں کولوٹنے والاگینگ گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاون انویسٹی گیشن پولیس نے بنکوں کے باہرشہریوں سے نوسر بازی سے رقم ہتھیانے والے گینگ کے سرغنہ محمد اعظم اور اس کے 2ساتھیوں سفیان اور غلام مرتضیٰ عرف فوجی کو گرفتارکر کے قبضے سے کار، موٹر سائیکل، اڑھائی لاکھ روپے نقدی،10موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔