فیروز والا (نامہ نگار ) ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار ڈاکوئوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ امامیہ کالونی میں ڈاکوئوں نے ایک سٹور میں داخل ہو کر ڈکیتی کی واردات کے دوران محمد وحید اختر اور اس کے 2دوست محمد اسلم اور اکبر علی سے نقدی ,موبائل فون چھین لئے ۔ڈاکوئوں نے پیپلز کالونی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر دکان پر کھڑے گاہک مشتاق احمد کو زخمی کر دیا ۔کالا شاہ کاکو کے قریب ڈاکوئوں نے کار سوار سرگودھا کی فیملی قربان علی ،سکندر خان ، نور دین اور دیگر افراد سے نقدی موبائل فونز اور زیورات چھین لیے ۔