کراچی کو کھنڈربنانے والوں نے کرپشن کوفروغ دیا ،ثروت اعجاز قادری 

کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنیوالوں کا عوام محاسبہ کرینگے،کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں نے کرپشن کوفروغ دیا ،کرپشن کو ختم کرنے کیلئے  بلاتفریق اور سخت اقدامات کرنا ہونگے ،جانثاران مصطفی کانفرنس کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت کو تجویز پیش کریگی ،عوام کو عدل وانصاف دلائے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے ،حکومت معاشی استحکام چاہتی ہے تو کرپشن کا دروازہ بند کرکے عوامی ایشوز کو حل کرئے ،سیاسی طاقت کے بغیر عوام کے معاشی حقوق کا دفاع کرنا مشکل ہے ، نیو جنریشن سیاسی سطح پر آگے آکر کام کریں ، قرار داد پاکستان نے برصغیر کے مسلمانوں میں اتحاد ویکجہتی اور اسلامی ریاست کی سوچ کو پروان چڑھایا ،1946میں سنی کانفرنس میں پانچ ہزار علماء مشائخ نے قرار دادا پاکستان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بن کے رہے گا پاکستان کی تحریک کو تیز کرنے اور ہر قسم کی قربانی کا عزم کیا ، 14اگست1947کو پاکستان معرض وجود میں اور دنیا کے نقشے پر اسلامی ریاست بن کر اُبھرا،دین کی حرمت کو پامال کرنے والے ہندوں کو مسلمانوں نے بتادیا ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں ،دو قومی نظریہ کے مخالف پاکستان کے مخالف ہیں ،امن وسلامتی کے ملک پاکستان کو اسلام دشمن قوتیں کمزور کرنے کے درپے ہیں ،یوم پاکستان ہمیں پاکستان کے دشمنوں کے سامنے ڈٹ جانے کا مسیج دیتا ہے ،کراچی کا امن پاکستان کی معاشی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے ، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے انشاء اللہ دنیا کے نقشے پر یہ ہمیشہ قائم ودائم رہے گا ،ہماری نسلیں پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے قربانیاں دیتی رہینگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...