خانیوال(خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور جسٹس قاسم خان سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرراو خالد محمود ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار سید حامد علی شاہ ایڈووکیٹ نے ملاقات کی ڈسٹرکٹ بار اور وکلاء برادری کے مسائل سے آگاہ کیاچیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ مثالی جوڈیشری کے پیچھے وکلاء کا برا کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی اور خانیوال کی دعوت کو قبول کرتے ہوے کہا کہ وہ جلد دورہ کریں گے اس موقع پر سید ارسلان حیدر شاہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے صدر و جنرل سیکرٹری خانیوال بار کی ملاقات وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا
Mar 04, 2021