پولیس خدمت کاؤنٹرز ‘ِ فروری میں شہریوں کو1630 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری 

لاہور (نمائندہ خصوصی)پولیس خدمت کاؤنٹرز نے گزشتہ ماہ ِ فروری میں شہریوں کو مجموعی طور پر1630 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کا شہربھر میں پولیس خدمت کاؤنٹرز کا قیام انسانی زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو رہاہے۔ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو فوری طبی امدادکی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔ ماہِ فروری میں شہریوں کو مجموعی طور پر1630میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ پولیس خدمت کاؤنٹرز ہسپتالوں میں پولیس افسر و جوانوں کوبھی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...