لاہور( نامہ نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وفدنے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔وفد میں جی سی یونیورسٹی کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے50طلباوطالبات اوراساتذہ شریک تھے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وفدکوآپریشن کمانڈرپی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرا اور ڈی ایس پی کوارڈینشن منصورالحسن نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔دورے کے موقع پروفد کو ڈی ایس پی کوآرڈینیشن منصور الحسن نے وفد کومختلف شعبوں کا دورہ کرایا اوربریفنگ بھی دی۔ یونیورسٹی طلباوطالبات نے ورکنگ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ دورے کے موقع پر یونیورسٹی طلباء کو ای چالان سسٹم،ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ بارے بھی بتایا گیا۔سوالات کی سیشن میں طلباء کے ای چالاننگ،15 فیک کالز،ٹریفک مینجمنٹ،ایل ٹی ای نیٹ کی ورکنگ ودیگر سوالات کے جوابات دئیے۔