لاہور (نمائندہ خصوصی)چیف ٹریفک پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سیدحماد عابد کا کہنا ہے کہ فخر ہے ایسی فورس کا حصہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی قربانیاں دیں، عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ لاہور پولیس ایسے ہی شہداء کی امین ہے جن کی شہادت نے محکمے کی عزت اور وقار کو چار چاند لگا ئے، شہداء کی قربانیوں سے پوری فورس کے حوصلے بلند ہیں۔ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ سر بکف ہے اورشہداء پولیس نے قوم و ملک کے روشن مستقبل پر قربان کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سری لنکن ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے ٹریفک وارڈن تنویر اقبال شہید کی قبر پر حاضری دیتے ہوئے کیا۔ سی ٹی او لاہور نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اورلاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی بھی پیش کی۔