پولیس افسر مسائل کے حل کیلئے خود شہریوں کی دہلیز پر آرہے ہیں:سی سی پی او

Mar 04, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پرگزشتہ روز لاہور میں تمام ڈویژنز میںکھلی کچہریاں لگائی گئیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے راوی روڈ ، فاریسٹ کالونی میں کھلی کچہری میں شرکت کی۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پولیس افسر مسائل کے حل کیلئے خود شہریوں کی دہلیز پر آرہے ہیں۔ کھلی کچہریوں میں ایس ایس پیز، ڈویژنل ایس پیز انوسٹی گیشن، ایس پیز آپریشن،ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ او بھی حاضری یقینی بنا رہے ہیں۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات دیئے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل کو براہ راست سننا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔کھلی کچہری موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری طور پر نمٹا جارہا ہے۔راوی روڈ جیسے پرہجوم اور پسماندہ علاقوں میں ہماری سب سے زیاددہ ضرورت ہے۔علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ اور کسی منشیات فروش، قبضہ مافیا اور بدمعاش کو علاقے میں نہیں رہنے دیں گے۔سی سی پی او ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی اور ڈویژنل ایس پیز نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے تحت فاریسٹ کالونی میں پودا بھی لگایا۔

مزیدخبریں