پی سی بی نے گرائونڈ میں فرنچائز مالکان ڈگ آئوٹ ختم کر دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کھلاڑیوں میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سختیاں بڑھا دی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے دوران کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے گراؤنڈ میں فرنچائزمالکان ڈگ آؤٹ ختم کر دیا ہے۔اس سے قبل دوران میچ فرنچائز اونر کی فیملیز اس ڈگ میں بیٹھتی تھیں۔ذرائع کے مطابق ہوٹل مینجمنٹ کو بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات کی ہے۔ کراچی کنگز کے تمام سکواڈ کے کرونا ٹیسٹ کلیئر آگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی 5 فرنچائز کے 244 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کراچی کنگز  کے پی سی آرٹیسٹ کی رپورٹ گزشتہ رات موصول ہوئی۔پی سی بی نے تصدیق کی کہ کراچی کنگز کے تمام سکواڈ کے کرونا ٹیسٹ کلیئر ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...