ملتان سلطانز کے کپتان زخمی ‘پریشر ہینڈل نہیں کرسکے : محمد رضوان

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔ کپتان محمد رضوان پاؤں پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کے پاؤں کا سکین کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ان کی اگلے میچ میں دستیابی کا بتایا جائیگا۔محمد رضوان نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیند لگنے سے کافی درد ہورہا ہے، فوری طور پر سکین کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ پریشر کی گیم ہے مگر ہم پریشر ہینڈل نہیں کرسکے، نواز اور قیس نے بہترین بائولنگ کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اہم مرحلوں پر اچھی بائولنگ اور بہتر فیلڈنگ کی وجہ سے میچ میں کامیابی ملی۔ بیٹنگ کے بعد بائولرز نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ڈیل سٹین اور حسنین نے بھی اچھی بائولنگ کی۔ عثمان نے پہلی ہی اننگز میں شاندار اننگز کھیلی، میچ میں ہم نے حکمت عملی تبدیل کی جس کا نتیجہ بھی اچھا آیا، آنے والے میچز میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن