پی ایس ایل کے تین میچ کھیل کر سب کچھ بد ل گیا : شاہنواز دھانی 

لاہور(نمائندہ سپورٹس )ملتان سلطانز کے فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے تین میچز کھیل کر ہی ان کیلئے بہت کچھ بدل گیا ہے، سٹار کرکٹرز کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا، شین بونڈ اور جوفرا آرچر کی طرح بائولنگ کرانا خواہش ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی نپی تلی بائولنگ سے سب کی توجہ کا مرکز بن جانے والے ملتان سلطانز کے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 22سالہ فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی 3 میچز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔نوجوان بائولر نے کہا کہ وہ ضلع لاڑکانہ کے ایک گائوں میں ننگے پائوں کرکٹ کھیلا کرتے تھے، ٹرائلز دینے گئے تو سامان نہیں تھا، دوست سے کرکٹ کٹ مانگ کر گئے۔ کرکٹ کا جنون اس قدر تھا کہ سہولیات نہ ہونے کے باوجود بھی براہ راست میچز دیکھنے کا کوئی نہ کوئی بندوبست کرلیتے تھے۔سٹار کرکٹرز کیساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرکے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، پہلے میچ میں کارلوس براتھ ویٹ نے کافی حوصلہ بڑھایا، اب خواہش ہے کہ شین بونڈ اور جوفرا آرچر کی طرح بائولنگ کریں۔ مجھے پی ایس ایل میں کھیلتا دیکھ کر میرے گاوں میں موجود اور بھی پلیئرز کو امید ہوچلی ہے کہ ان کا مستقبل اچھا ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...