میاں چنوں(نمائندہ نوائیوقت)میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 124پندرہ ایل کے رہائشی بشیر احمد ولد اللہ دتہ قوم رٹہ نے مظہر عباس ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ سٹی کے اے ایس آئی ظہور حسین میرے مخالفین کے ایما پر بلاوجہ اور غیر قانونی طور پر مجھے حراساں اور پریشان کررہا ہے جس پر ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اے ایس آئی ظہور حسین کو شہری کو بلاوجہ حراساں کرنے سے روک دیا۔