لاہور (سپورٹس ڈیسک) ملتان سلطانز کے لیگ سپنرعمران طاہر نے پی ایس ایل 6 کے 14 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر صائم ایوب کی وکٹ لے کر اپنے مرحوم کوچ طاہر مغل کو انوکھے انداز سے خراج عقیدت پیش کیا۔ 41 سالہ عمران طاہر نے صائم ایوب کو کیچ آئوٹ کروا کر اپنی شرٹ اتاری جس کے نیچے انہوں نے اپنے مرحوم کوچ طاہر مغل کی تصویر والی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر لکھا تھا کہ’’ مجھے ہر چیز سکھانے کے لیے شکریہ برادر، میں آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کروں گا، اللہ آپ کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے‘‘۔