دو نئی وزارتیں‘ امیر کویت نے  نئی کابینہ کی منظوری دے دی

کویت سٹی (این این آئی) امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے نئی کابینہ کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے وزراء کے نام منظوری کے لیے پیش کیے تھے۔ کویتی وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ پہلی بار ملک میں دو نئی وزارتیں قائم کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک فروغ تفریحات اور دوسری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن افیئرز کی وزارت ہے۔ الحمد الصباح نے بیان میں مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن امور کی وزارت آئندہ مرحلے میں کویت میں سائبر سکیورٹی کے استحکام اور الیکٹرانک بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کرے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن