ایک بھارتی فوجی کی خود کشی،دوسرے کی نعش بر آمد، غلام نبی آزاد کا پتلا نذر آتش

جموں (این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنا ان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا اور جموں وکشمیر کانگریس کے کارکنوں نے جموں میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ان کا پتلا جلایا۔ راجوری قصبے سے ایک بھارتی فوجی کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی گئی ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ لاش قصبے کے گوردان علاقے کے قریب بھارتی فوج کے ایک کیمپ سے برآمد کی گئی ہے۔  ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ لاش قصبے کے گوردان علاقے کے قریب بھارتی فوج کے ایک کیمپ سے برآمد کی گئی ہے۔ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کے پاسپورٹ کے اجراء کیلئے بھارتی حکومت کو ہدایات جاری کرے۔ لیفٹیننٹ  سدیپ بھگت سنگھ نے سرینگر کے علاقے کھنموہ میں واقع فوجی ڈپو میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر اپنی جان لے لی۔ لیفٹیننٹ کی خودکشی کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکی۔

ای پیپر دی نیشن