منشیات کے 5 مقدمات میں دوخواتین سمیت تین ملزمان پر جرم ثابت

Mar 04, 2021

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے منشیات کے پانچ الگ الگ مقدمات میں دوعورتوں سمیت تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر17ماہ7دن قید اور25ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ تین ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا اے این ایف نے شین بی بی کو گزشتہ سال700گرام ہیروئن برآمدگی کے الزام میں گرفتار کیا تھا ، عدالت نے ملزمہ کوایک ماہ سات دن قید اور10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ راحت بی بی کودوران ناکہ بندی چیکنگ کے وقت 54کلو گرام چرس،10کلو گرام گردا (چرس) اور2کلو گرام افیون برآمدگی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر9ماہ قیداورپانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزمہ کو مزید دوماہ قید بھگتنا ہو گی ۔

مزیدخبریں