خانپور بگاشیر‘ منڈا چوک (خبرنگار‘ نامہ نگار)حکومت کی جانب سے ضابطہ دیوانی (سی پی سی) میں ترمیم غیرضروری ہے‘ حکومت کی جانب سے وکلاء تنظیموں سے مشورہ کئے بغیر کی جانیوالی ترمیم وکلاء کا معاشی قتل ہونے کے ساتھ ساتھ سائل کے لئے بھی مشکلات کا سبب بنے گی‘ جلد بازی میں کی جانیوالی ضابطہ دیوانی ترمیم کسی صورت قبول نہیں‘حکومت کی جانیوالی ضابطہ دیوانی(سی پی سی) ترمیم پر نظر ثانی کرے ورنہ وکلاء احتجاج کرنے کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار رانا امجد علی امجد نے سردار عبدالقیوم خان دستی ، ملک شفیق الرحمن ملانہ‘ رانا واجد علی ‘ عمر حسنین کے ہمراہ بار روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔