اسلام آباد (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکمران جماعت تاش کے پتوں کا محل ہے اور یہ بکھرے گا،لانگ مارچ تو ہو گا، یوسف رضا گیلانی کا الیکشن بھی لانگ مارچ کا حصہ ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکمران جماعت تاش کے پتوں کا محل ہے اور یہ بکھرے گا ، یہ پہلی حکومت ہے جس کے ارکان اسمبلی ہی ان سے نہیں سنبھالے جا رہے ،کراچی کے فائیو سٹار ہوٹل میں انہوں نے اپنے اراکین اسمبلی کو مقید کیا ہوا ہے وہ ایک دوسرے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، سعد رفیق نے کہا کہ لانگ مارچ تو ہو گا، یوسف رضا گیلانی کا الیکشن بھی لانگ مارچ کا حصہ ہے۔
حکمران جماعت تاش کے پتوں کا محل،لانگ مارچ تو ہو گا،خواجہ سعد رفیق
Mar 04, 2021