اسلام کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر‘ پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی میں احتجاج

Mar 04, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سینٹ الیکشن میںجہاں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کامیابی حاصل کی۔ اس میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے17ووٹ ادھر ادھر‘ 7 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ 10نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔ نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر بھی حکومتی اتحاد کے7ووٹ کم نکلے۔ جب کہ 5ووٹ مسترد ہوئے اور 2 ارکان نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ دے دیا۔ گیلانی بھی حکومتی اتحادیوں کے 10 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں احتجاج کیا اور دھاندلی زدہ سینیٹر نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

مزیدخبریں