Spotify کے درجن سے زائد  برانڈز کے ساتھ معاہدہ پر دستخط 

کراچی(کامرس رپورٹر) دنیا کی مشہورو معروف آڈیو سٹریمنگ سبسکرپشن سروس  Spotify  جو  اب پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں دستیاب ہے، نے برانڈز کو اپنی جدید اور تخلیقی اشتہارات پر مبنی سروس کے ذریعے لاکھوں سامعین تک رسائی کے موقع فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔Spotify کے مقامی ایڈورٹائزنگ سیلز پارٹنر کے طور پر Httpool خدمات سرانجام دے گا۔ 23 فروری سے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں مفت  میں دستیاب Spotify  70 لاکھ  سے زائد مقامی اور عالمی گانوں کے ٹریکس کے بھرپور اور بہترین تجربے سے لطف اندوز ہونے کاموقع فراہم کرتا ہے۔Spotify موبائل، سمارٹ سپیکرز، ڈیسک ٹاپ اور گیمنگ کنسول سمیت ہزاروں ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔

ای پیپر دی نیشن