کراچی(کامرس رپورٹر) دنیا کی مشہورو معروف آڈیو سٹریمنگ سبسکرپشن سروس Spotify جو اب پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں دستیاب ہے، نے برانڈز کو اپنی جدید اور تخلیقی اشتہارات پر مبنی سروس کے ذریعے لاکھوں سامعین تک رسائی کے موقع فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔Spotify کے مقامی ایڈورٹائزنگ سیلز پارٹنر کے طور پر Httpool خدمات سرانجام دے گا۔ 23 فروری سے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں مفت میں دستیاب Spotify 70 لاکھ سے زائد مقامی اور عالمی گانوں کے ٹریکس کے بھرپور اور بہترین تجربے سے لطف اندوز ہونے کاموقع فراہم کرتا ہے۔Spotify موبائل، سمارٹ سپیکرز، ڈیسک ٹاپ اور گیمنگ کنسول سمیت ہزاروں ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔
Spotify کے درجن سے زائد برانڈز کے ساتھ معاہدہ پر دستخط
Mar 04, 2021